15 مئی 2026 - 07:02
ایران ناقابل شکست ہے / امریکی جبر کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے، ڈآکٹر عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: برکس کے تقربیا تمام رکن ممالک ابتداء سے مختلف اشکال میں امریکہ کے نفرت انگیز دباؤ اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ رویوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے نئی دھلی میں منعقدہ برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے خطاب کے اہم نکات:

- برکس کے تقربیا تمام رکن ممالک ابتداء سے مختلف اشکال میں امریکہ کے نفرت انگیز دباؤ اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ چنانچہ امریکی غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کسی بھی ملک کے لئے نئی بات نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم مل کر کام کریں اور مزاحمت کرکے ان رویوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیں۔

- تاریخ گواہ ہے کہ گرتی ہوئی سلطنتیں اپنے اٹل انجام سے بچنے کے لئے، کوئی بھی اقدام فروگذاشت نہیں کرتیں۔ زخمی حیوان گرتا ہے تو مایوسی کے ساتھ چنگل مارتا ہے اور غراتا ہے۔

- کوئی بھی مسئلہ، جس کا تعلق ایران سے ہو، فوجی حل نہیں رکھتا۔ ہم ایرانی کبھی بھی کسی دباؤ یا دھونس دھمکی کے سامنے سر خم نہیں کرتے، لیکن احترام کا جوب احترام سے دیتے ہیں۔ اور سفارتکاری کو اہمیت دیتے ہیں۔

- - ہمارا ملک ایک سال سے کم عرصے میں دو مرتبہ بہیمانہ اور غیر قانونی امریکی - اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔ اس جارحیت کو جھوٹے دعوؤں کے جائز قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

- ہمارے عوام امن پسند ہیں؛ ہماری مسلح افواج جارحین کو زوردار اور تباہ کن جواب دینے کے لئے طاقتور اور تیار ہیں۔

- ایران ناقابل شکست ہے اور جب بھی دباؤ کا سامنا کرتا ہے، پہلے سے زیادہ طاقتور اور متحد ہوکر ابھرتا ہے۔

- آج جس جنگ میں ہم کھڑے ہیں وہ صرف ایران کی جنگ نہیں بلکہ وہ برکس کے تمام اراکین کے تحفظ کی جنگ ہے، اور اس نئی دنیا کے تحفظ کے لئے جسے ہم تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- ہم برکس کے رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری کے تمام ذمہ دار اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف امریکی-صہیونی محاذ کی غیر قانونی جارحیت کی کھل کر مذمت کریں؛ [آئی اے ای اے جیسے] عالمی اداروں کو سیاسی بنانے کا سلسلہ بند کروا دیں اور جنگیں مسلط کرنے والوں یو این چارٹر کی خلاف  ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha